ابنا: رینجرز نے گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن میں گھر گھر کی تلاشی لی، کارروائي میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔ آپریشن کے نتیجے میں غیر ملکی شہریوں سمیت تیس سے زائد افراد کو حراست میں لیا گيا۔ سکیوریٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ برامد کیا ہے۔ سرجانی ٹاؤن سے بھی گيارہ افراد کو گرفتار کیا گيا جن کے پاس سے ہتھیار بھی نکلے ہیں۔
ان افراد پر ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کے الزامات ہیں۔ واضح رہے پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی ایک عرصے سے بدامنی اور دہشتگردی کا شکار ہے اور اب تک حکومتیں اس شہر کے حالات کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
.....
/169